3 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک تازہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے –

ابنا: نامعلوم مسلح افراد نے آج کچلاک  بازار میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے -واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی-کل بھی مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے سریاب روڈ میں ایک شیعہ دکاندارسمیت دو افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔ -

.....

/169